و زیر اعلیٰ پنجاب نے چیچہ وطنی سے لیہ تک دو رویہ سڑک کی منظوری دیدی

01 اگست ، 2024

کمالیہ (اے پی پی)و زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیچہ وطنی سے لیہ تک دو رویہ سڑک کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیچہ وطنی سے لیہ تک ڈبل روڈ کی منظوری دے دی ۔چیچہ وطنی سے رجانہ ایکسپریس وے تعمیر کئے جانے کے دیرینہ مطالبے کی منظوری پر اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی تا رجانہ دورویہ روڈ کی منظوری ایک احسن اقدام ہے، موٹروے ایم تھری اور ایم فور کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک کا بہائو بہت زیادہ ہے، ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد اس میں ایک تسلسل آجائے گا اور حادثات میں بھی کمی واقع ہوگی اور علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔