لاہور ( این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے کہ پنجاب کے12کروڑ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مضبوط اور موثر قانون ساز اسمبلی انتہائی ضروری ہے، اراکین اسمبلی کو پارلیمانی معاونین فراہم کیے جائیں گے۔یورپی یونین کے پروجیکٹ مستحکم پارلیمان کے زیر اہتمام بھوربن میں سٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان تھے۔اس موقع پر سپیکر نے کہاکہ قانون ساز اسمبلی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو پارلیمانی معاونین فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔سپیکر نے کہا کہ وہ پچھلی دو دہائیوں سے اسمبلی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے کوشاں ہوں، آئندہ بھی صوبائی اسمبلی پنجاب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطورسپیکر ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہوں، حکومتی نگرانی کے لیے قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ممبران کی اسمبلی کی کارروائیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...