اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن کو دہشت گردی کے مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا گیا، اے ٹی سی نے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رف حسن کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا جس میں ان پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق احمد جنجوعہ کے بیان پر رئوف حسن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔بعد ازاں سی ٹی ڈی نے انہیں انسداد دہشت گری کی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا جہاں سماعت انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔سماعت کے بعدعدالت نے رئوف حسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈے کے حوالے کردیا۔