پاکستانی سفیر کی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سے ملاقات

01 اگست ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی مینجمنٹ نے ہرممکن تعاون پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی جانب سے سفیر سعدیہ الطاف قاضی کو اعزازی شیلڈ اور پاکستان کا جھنڈا دیا گیا۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم جمعرات کوشارلٹن لنڈایس سی(ون) کیخلاف اپنا پلے آف مرحلے کا پہلا میچ کھیلے گی ۔