حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی، پی پی پی اراکین کی ہاتھا پائی

01 اگست ، 2024

حیدرآباد ( این این آئی)حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے یو سی چیئرمین اظہر شیخ نے سٹیج پر چڑھ کر احتجاج کیا، اس دوران ان کی پی پی کے یوسی چیئرمین بشیر لغاری سے ہاتھا پائی ہوئی۔اپوزیشن اور حکومتی بنچوں پر اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے، اپوزیشن رکن آرزو مغل اور حکومتی رکن شبانہ خان کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوئی۔