گلگت بلتستان حکومت کے تحفظات تسلیم،ترقی میں مددکریں گے،وزیرخزانہ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ گلگت بلتستان حکومت کے تحفظات تسلیم کرتے ہیں،علاقے کی ترقی میں مددکریں گے۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے مسائل پر کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں مختلف امور کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر اوردیگرحکام نے شرکت کی اور تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے شرکاء کی تجاویز کو سراہا اور جی بی کے انتظامی اور مالیاتی فریم ورک میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اصلاحات مقامی آبادی کی فلاح و بہبود اور سیاحت کے فروغ دونوں کیلئے ناگزیر ہیں۔ وزیر خزانہ نے جی بی حکومت کے تحفظات کو تسلیم کیا اور مجموعی معاشی نمو کے لیے جی بی کی ترقی میں مدد کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔