پاکستان معاشی مشکلات سے نکل چکا ہے،گورنر بلوچستان

01 اگست ، 2024

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ حکومت کےدانشمندانہ اقدامات کی بدولت ملک معاشی مشکلات سے نکل چکا ہے اور اب ضروری ہےکہ عوام کیلئے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر آسانیاں پیدا کریں،ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں سیاسی تنظیم کو وین گارڈ کی حیثیت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جعفرخان مندوخیل کاکہنا تھاکہنو منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون سازی کے ذریعے ایسی عوام دوست پالیسیاں تشکیل دیں تاکہ ان پر عمل درآمد کرنے سے تمام عوامی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی حفاظت کیلئے راہ ہموار ہو سکے۔