خیرپور:ہسپتال میں بچی کی موت ملزم کی عدالت میں ہنگامہ آرائی

01 اگست ، 2024

خیرپور( نمائندہ جنگ)خیرپورمیں ہسپتال میں بچی کی موت کے واقعہ کے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں ہنگامہ آرائی کی،تاہم پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،وکلا نے اقعہ کیخلاف احتجاج کیا،مشتعل افرادنے ڈائریکٹر گمس ہسپتال پربھی تشددکیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گمبٹ کے وکیل فرہاد دودی کی بیٹی علاج کے دوران ہسپتال میں فوت ہوئی تھی جس پر وکیل نے غفلت برتنے پر ہسپتال کے ملازم پرویز گوپانگ پرمقدمہ درج کرادیا۔ بدھ کے روز ملزم اپنی برادری کے ہمراہ ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے لیے عدالت آیا جہاں پولیس ان کو گرفتار کرنے کے لیے عدالت کے احاطے میں آئی۔ گوپانگ برادری پولیس کو دیکھ کر مشتعل ہو گئی اورہنگامہ آرائی شروع کردی تاہم پولیس پرویز گوپانگ اور کچھ دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔بعدازاں مشتعل افراد نے گمس سپتال گمبٹ جاکر ڈائریکٹر گمس ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی پر بھی تشددکیا ۔ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے کہاکہ ان کابچی کی موت اورعدالت میں ہنگامہ آرائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واقعہ کے خلاف وکلا برادری نے بھی احتجاج کیااور واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔