اسلام آ باد (آئی این پی ) موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے عدالت مطمئن نہیں ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینج نے کیس کی سماعت کی، وزیر اعظم شہباز شریف کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عدالت میں پیش ہوئیں۔ جسٹس منصور علی نے رومینہ خورشید سے مکالمہ کیا کہ آپ بھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ دیں، اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے عدالت مطمئن نہیں ہے، اگلی سماعت تک تفصیلات جمع کرائیں۔ دورران سماعت چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2024 عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 195 منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے گئے، بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ دوران سماعت حکومت بلوچستان نے موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2024 عدالت کے سامنے پیش کر دی، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں پالیسی بنائی گئی، اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ چیف سیکرٹری بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 34 ارب 60 کروڑ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عدالت عظمی کو بتایا کہ پالیسی کے تحت سرکاری اسکولوں اور ٹیوب ویلز پر سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے، پانی کے حوالے سے بلوچستان میں اس وقت 8 سے 10 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون شام 4 بجے پریس کلب کوئٹہ کے...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...