رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر/سٹی رپورٹر) کچہ ماچھکہ کے علاقے میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کوناکام بنانے کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر شرگینگ کے ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور سنگین وارداتوں میں مطلوب4ڈاکومارے گئے، کانسٹیبل شدیدزخمی، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او ماچھکہ شہیدہوگئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اے ایس پی بھونگ سرکل بھاری نفری کے ہمراہ کچے میں موجود، دوطرفہ فائرنگ کاتبادلہ جاری، مارے جانے والے ڈاکوؤں میں صدیق شر، رکھوکوش اور رانوشروغیرہ شامل، زخمی کانسٹبیل تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل، شہیدایس ایچ او کی میت بھی شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ ماچھکہ کی بھاری نفری ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کوناکام بنانے کیلئے کچہ ماچھکہ کے علاقہ میں داخل ہوئی تو اس دوران شرگینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس پراندھادھندفائرنگ شروع کردی جس پرپولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں شرگینگ سے تعلق رکھنے والے 4ڈاکوصدیق شر، رکھوکوش اور رانوشروغیرہ مارے گئے ۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...
کراچی پولیس گریڈ21 کے رواں برس 6سینئر پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار،ایڈیشنل آئی جی احمد اسحاق...