کوئٹہ (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان اور صوبائی مشیر برائے صنعت و تجارت میر علی حسن زہری نے ایک بیان میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ضلع حب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور مقصد کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنمائوں نے اسلام آباد میں ملاقات کرنے کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران میر یونس زہری میر اکبر زہری اور ایڈووکیٹ ارشاد پارس مگسی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ماضی کے اختلاف کو بھلا کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں ضلع حب کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور منتخب نمائندے صرف اپنی ذات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت کی جسکا نتیجہ حب کی حالت زار کی شکل میں ہمارے سامنے ہے لیکن ابھی اس طرح نہیں ہوگا۔ انشا اللہ ضلع حب کو جدید سہولیات سے آراستہ شہر بنا کر ہی دم لینگے، دونوں رہنمائوں نے میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے اس بات بھی اتفاق کیا کہ مشترکہ کوششوں سے ہمارے علاقے میں نمایاں بہتری آہیگی اور ضلع حب ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر بنے گا۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...
کراچی پولیس گریڈ21 کے رواں برس 6سینئر پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار،ایڈیشنل آئی جی احمد اسحاق...