کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بارکھان کے ضلعی صدر صدیق کھیتران ، گلزار عرف راجہ سمیت دیگر پارٹی کارکنوں پر مقدمات ، گھر پر چھاپے ، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اسی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں ، چھاپوں ، چار و چار دیواری کی پامالی بے بنیاد مقدمات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ نام نہاد جمہوری دور میں بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ، سیٹلرز سمیت ہر ایک سےاظہار رائے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔عملاً بلوچستان میں جمہوریت دکھائی نہیں دے رہی صرف حکمرانوں کی لفاظیت تک جمہوریت محدود ہے۔ اکیسویں صدی میں سماجی انصاف ، جمہور کا دور ہے لیکن بلوچستان میں اس کے برعکس معاملات چلائے جا رہے ہیں ماضی کی طرح اب بھی آمرانہ روش پر حکمران عمل پیرا ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بارکھان سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو رہا کر کے ان پر قائم مقدمات ختم کئے جائیں ۔چادر و چار دیواری کی پامالی کے سلسلے کو روکا جائے بلوچ روایات کو پاؤں تلے نہ روندا جائے۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...
کراچی پولیس گریڈ21 کے رواں برس 6سینئر پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار،ایڈیشنل آئی جی احمد اسحاق...