جمعیت کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمع کو احتجاج کا اعلان

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کل جمعہ کوجے یوآئی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی اور مظاہر ہوگا اجلاس میں سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد السلام رئیسانی حاجی محمد شاہ لالا حافظ مسعود احمد حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین عبد الغنی شہزاد میرفاروق لانگو حاجی صالح محمد مولانا سید سعداللہ آغا مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تاجر برادری وکلاء برادری سیکورٹی، علماء ومشائخ ،میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹیاں قائم کی گئیںمولانا عبد الرحمن رفیق نے عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی کہ وہ ساڑھے تین بجے جناح روڈ ریلی میں شرکت کیلئے پہنچ جائیں۔