کوئٹہ(پ ر)نورزئی قبیلے کے دو شاخوں کے درمیان تصفیہ کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی، حاجی عبدالقادر، محمد نعیم اچگزئی،حاجی اللہ داد نورزئی، حاجی عبدالسلام بادینی،میر عبیداللہ توخی اور حمیداللہ نورزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ عفو ودرگزر کا شمارانسانیت کی اعلیٰ قدروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحمل وبرداشت انسانیت کی زندگی کو پرامن اور پر سکون بناتی ہے۔ اسلام نے ہمیشہ تحمل وبرادشت کی تعلیم دی ہے۔ مسائل کے حل کےلیے اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ پر عظیم احسان وکرم کیا ہے کہ ایک جامع کتاب دی ہے رسولﷺ کے اخلاق میں اس فعل کو بہت زیادہ بلند مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان خطاء کا پتلا ہے اگر اس کی اس فطری کمزوری کو مدنظر رکھ کر اس کی غلطیوں کو درگزر کیا جائے تو اس کے ذریعہ فتنہ و فساد کی روک تھام ہوتی ہے، بدبختیاں دور ہوجاتی ہیں اطاعت و عبادات کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ ایک مثالی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی امن و امان اورباہمی ربط وتعاون بڑھانے کے لئے لوگوں کے مابین درپیش تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون شام 4 بجے پریس کلب کوئٹہ کے...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...