پشین ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے ضلعی ایگزیکٹوز کا اجلاس ضلع سیکرٹری عمر خان ترین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سردار امجد ترین، صورت خان کاکڑ نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کے ضلعی ایگزیکٹیوز کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ضلع پشین میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ روز کلی ملیزئی، کلی ہیکلزئی میں لیویز اہلکاروں اورپشین بازار جان اڈہ چوک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ و دہشت گردانہ حملے اور اس میں لیویز اہلکار یاسر خان ، قدیر خان کی شہادت جبکہ پولیس سپاہی مصطفی خان شدید زخمی ہوئے جسے علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ پشتونخوامیپ دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہر میں بدامنی ،چوری ، ڈکیتی ، لاقانونیت ودہشت گردانہ واقعات کے خلاف آج یکم اگست کو صبح 9بجے احتجاجی مظاہرے وجلسے کا اعلان کرتی ہے ۔ ضلع پشین کے تمام عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ آج کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے پشین میں امن کے قیام کیلئے اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرے۔اجلاس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو بدامنی ،مہنگائی، بیروزگاری کا تحفہ دیا ہے ، فارم 47کی بے ساکھیوں پر کھڑے حکمران مسلط عوام کے سرومال کے تحفظ میں بُری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی کے انخلاء اور پولیس ولیویز فورس کے اختیارات دینے کی باتیں گردش کررہی ہیں اور ایسے میں دہشت گردی کے واقعات تواتر کے ساتھ شروع ہوچکے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے؟۔ پارٹی نے پہلے بھی اس کی نشاندہی کی تھی کہ جب تک ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسیاں عوام کے منتخب پارلیمنٹ سے تشکیل نہیں دی جاتی تب تک ملک کے موجودہ بحرانوں سے نجات ناممکن ہے۔ اجلاس کے آخر میں پارٹی نے لیویز فورس کے اہلکاروں یاسر خان شہید ،قدیر خان شہید کی درجات کی بلندی اور شہدا کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکار مصطفیٰ خان کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کے بہتر علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...
کراچی پولیس گریڈ21 کے رواں برس 6سینئر پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار،ایڈیشنل آئی جی احمد اسحاق...