کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی اورجنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے کہاہےکہ مرکزی امیر کی کال ملتے ہی بجلی کی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی اور بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل،امن کے قیام ،حقوق کے حصول کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں بھی عظیم الشان احتجاجی دھرنا دیاجائیگا۔ انتظامات شروع کرنے کیلئے صوبائی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں کمیٹی قائم،بلوچستان میں بدامنی ،شاہراہیں بند،جلاؤ گھیراؤختم ، شاہراہیں کھول کر نیٹ ورک بحال کرکے پرامن احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کیے جائیں جلاؤ گھیراؤ،تشدد ،طاقت کے استعمال سے مسائل میں اضافہ ہوگاپہاڑوں پر جانے کے بجائے سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو خوش آمدید کے بجائے ردعمل ،تشدد پر ابھارنا دانشمندی نہیں۔پہاڑوں پر جانے والے بھی غلط اور پرامن احتجاج کرنا بھی غلط پھر اہل بلوچستان مسائل کے حل کیلئے کونسا طریقہ اختیار کریں ۔بلوچستان کے مسائل کے حل پرامن سیاسی جدوجہد ،مذاکرات بات چیت اورآئینی قانونی جدوجہد کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کےصوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ، نائب امیر وایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،بشیرا حمدماندائی ،مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،سلطان محمد محنتی ،حافظ محمد حنیف کاکڑ عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر اسلام آباد دھرنے رپورٹ ،سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد ،گوادر وبلوچستان کی صورتحال اسمبلی میں حکومت واپوزیشن کا کردار کے حوالے سے مشاورت وگفتگوہوئی ۔گوادر صورتحال کے حوالے سے حکومت کااسمبلی کے اندر وباہر گوادر کے حقیقی نمائندے وایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کسی مشاورت میں شامل نہ کرنے کی مذمت کی گئی ۔مقررین نے کہاکہ گوادر کے حقیقی نمائندے کو بائی پاس کرکے زبردستی طاقت کے زور پر غفلت وکوتاہی کے فیصلے مسائل میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں ۔اجلاس میں کوئٹہ میں دھر نے تیاریوں کے حوالے سے صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر کی قیادت میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی جس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلو چ،بشیراحمدماندائی ،حافظ نورعلی افتخاراحمدکاکڑ شامل ہیں ۔اجلاس میں اسلام آباد ھرن میں بلوچستان سے سینکڑوں اراکین وذمہ داران کی شرکت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاگیا کہ انشاء اللہ مرکزی کی کال ملتے ہی کوئٹہ میں بھی عظیم الشان دھرنا کیا جائیگا۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...
کراچی پولیس گریڈ21 کے رواں برس 6سینئر پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار،ایڈیشنل آئی جی احمد اسحاق...