کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے گوادر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی صورتحال اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل آپس میں بیٹھ کر گفت و شنید اور مذاکرات میں ہے، حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان صوبے اور یہاں کے عوام کے بہتر مفاد میں مسائل کا حل تلاش کریں اور غیر یقینی صورتحال سے صوبے کے عوام کو نجات دلائیں ۔عوام بھوک و افلاس بے روزگاری، غربت، دہشت گردی اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں یہ ملک و صوبہ ایسی غیر یقینی صورتحال کے مزید متحمل نہیں ہوسکتے، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں شہباز شریف، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان اور ملک کو گمبھیر صورتحال سے نکالنے کے لئے گرینڈ جرگہ بلائیں، اگر اس مرتبہ جمہوریت ڈراپ ہوئی تو پھر کئی عرصے تک ملک میں جمہوریت نظر نہیں آئے گی۔ یہ بات نہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی، عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ پاکستان کو آزاد ہوئے 76سال گزرگئے جس میں جمہوریت کو بہت کم وقت ملا، جمہوریت کے دوران کئی ایسے مسائل جنم لیتے رہے لیکن ان مسائل کو مذاکرات و گفت و شنید سے حل کیا گیا یہی جمہوریت کا حسن بھی ہے ملک اور خصوصاً بلوچستان میں آج جو صورتحال ہے اسکا حل بھی مذاکرات ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سیاستدانوں کو بھی چاہئے کہ وہ صبر و تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں جمہوریت میں ایسے کئی مسائل جنم لیتے ہیں لیکن ان مسائل کو گفت و شنید سے ہی حل کیا جاتا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...
کراچی پولیس گریڈ21 کے رواں برس 6سینئر پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقار،ایڈیشنل آئی جی احمد اسحاق...