قلات+ بیلہ (نامہ نگاران )قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بارش کے پانی سے میونسپل کمیٹی کے دفاتر پانی میں ڈوب گئے، چند منٹ کی بارش سے پورا شہر پانی پانی ہوگیا۔ بارش نےترقیاتی منصوبوں کا بھی پول کھول دیا ،بارش کا پانی گلی کوچوں میں کھڑاہو گیا۔ قلات کے دیگر علاقوں کپوتو،محمد تاوہ،سرخین،علی دشت اور دیگر علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی اور قلات کے پہاڑوں سے زاوہ ندی پانی کا ریلہ قلات کے وسط سے گزر گیا۔بیلہ سے نامہ نگار کے مطابق شمال مشرقی پہاڑوں پر موسلادھار بارشوں کے سبب ضلع لسبیلہ کے بڑے حصے کی ندی نالوں میں سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اوتھل اور بیلہ کے درمیان قومی شاہراہ این 25 کے مختلف مقامات پر ٹریفک جزوی طور پر معطل رہا ۔ کئی مقامات پر شاہراہ کو نقصان بھی پہنچایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، دوسری جانب وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی سرپرستی میں کام کرنے والے لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے انچارج رمضان جاموٹ رضاکاروں کے ہمراہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متاثرہ علاقوں کو پہنچ چکے ہیں۔
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون شام 4 بجے پریس کلب کوئٹہ کے...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...