سہولیات کی فراہمی پرسمجھوتہ نہیں کرینگے‘ شعیب نوشیروانی

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(اے پی پی )صوبائی وزیر خزانہ ومائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی تعلیم ،صحت، پانی ودیگر کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران سے تعلق رکھنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے لوگوں کے ساتھ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں ہوسکے گی اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں کے بنیادی ضروریات زندگی جو آئینی وبنیادی حق ہے جس میں تعلیم ،صحت اور پانی سمیت دیگر سہولیات شامل ہے کو عوام کو ان کی دہلیز پر میسر ہوں۔