کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے چار روز قبل کچلاک سے بکس سے ملنے والے بچے اور 17ماہ قبل عیسیٰ نگری میں گھر سے ملنے والی سبزی فروش کی لاش کا معمہ حل کر تے ہوئے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار اور سبزی فروش کے بیٹے سمیت تین قاتلوں کو گرفتار کر کے سرکاری بکس،آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ قبضے میں لے لیا۔ ایک ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 29جولائی کو کچلاک پولیس کو کچلاک مغربی بائی پاس لنک کرک روڈ کے قریب بلیک رنگ کے بکس سے پلاسٹک میں لپٹی ہوئی پشتون آباد کے رہائشی 15سے 17سالہ بچے محمد عمر ولد عبدالباری کی لاش ملی تھی۔ کچلاک پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے سپرد کیا جس پرایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے سب انسپکٹر انچارج نظام الحق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں انسپکٹر اسد مندوخیل ،ایس آئی فتح سرپرہ، ایس آئی ہدایت اور اے ایس آئی سمیع شامل تھے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا۔ پولیس ذرائع کے بتایا کہ ٹیم نے بکس کا جائز لیا تو معلوم ہوا کہ یہ بکس سرکاری ہے جو فورسز کے اہلکار استعمال کرتے ہیں، ٹیم نے بکس پر لگے نمبر کی تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ واردات میں استعمال ہونے والا بکس بلوچستان کانسٹیبلری کے کانسٹیبل تاج محمد کو الاٹ ہوا جسے علمدار روڈ پر ایک کمرے سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دوران تفتیش اہلکار نےمقتول کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ28جولائی کی رات کو مقتول کو اپنے دوست بلال احمد جو رکشہ ڈرائیور ہے کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے قتل کیا لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر سرکاری بکس میں ڈال کر بلال احمد کے رکشے میں کچلاک کرک لنک روڈ لے گئے اور موقع ملتے ہی بکس وہاں رکھ کر فرار ہو گئے، ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر ملزم بلال احمد کو پشتون آباد سے گرفتار کر کے رکشہ اور آلہ قتل قبضے میں لے لیا جبکہ قتل میں ملوث تیسرا ساتھی فرار ہو گیا ۔پولیس نے بتایا کہ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم نے23اکتوبر 2023 بروری کے علاقے عیسیٰ نگری میں ایک گھر سے 60سالہ سبزی فروش عالم خان آفریدی کی ملنے والی لاش کا بھی معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے سبزی فروش حیات خان کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد عالم خان عیسیٰ نگری میں رہائش پذیر تھے اور میں اسپنی روڈ پر 23اکتوبر کی شام کو والد کے پاس گیا اور مکان فروخت کرنے کا کہا جس پر تلخ کلامی ہو گئی، میںنے لوئے کی سلاخ ان کے سر پر ماری جس نے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔گھر سے نکلا اور باہر سے تالا لگا کر اپنے گھر چلا گیا، ملزم نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس نے مجھے بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا تھا مگر اس وقت میں نے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ،پولیس نے بتایا کہ ٹیم نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون شام 4 بجے پریس کلب کوئٹہ کے...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...