کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں چادر اورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مارنے، مارکیٹوں ، شاہراہوں پر غریب دکانداروں ، ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائیاں، ان پر تشدد اور انہیں مالی نقصانات سے دوچار کرنے کے ناروا اور عوام دشمن اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بالخصوص بلدیہ پلازہ ودیگر مقامات پر تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بیروزگاری سے دوچار ہیں اور موبائل مرمت، موبائل فون گلاسزموسیقی سے مواد اپنے گاہکوں کے موبائل میں ڈال کر چند سوروپے روزانہ کی بنیاد پر کماتے ہیں ۔ لیکن گزشتہ دنوں پولیس کی جانب سے ان دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔دکانداروں پر دبائو ڈالا گیا ،گرفتار کیاگیا ،ان واقعات کی تحقیقات کی جائے ۔بیان میں کہا گیا کہ دوسری جانب ٹریفک پولیس کے دو میل اور فی میل آفیسرز جو غریب دکانداروں کو دھمکانے ، ان پر تشدد کرنے، ان کی ریڑھیوں دکانوں میں سامان کو ضائع کرکے مالی نقصانات سے دوچار کرنے کے ناروا اور عوام دشمن اقدامات میں سرگرم ہیں ان کی شکایات پہلے بھی محکمہ پولیس کو کی جاچکی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بیان میں آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور ناروا چھاپوں اور اس کی روک تھام اور ٹریفک پولیس کے میل اور فی میل آفیسرکے ناروااقدامات کا نوٹس لیں۔ غیرقانونی اقدامات کی تحقیقات کی جائے ۔بے گناہ لوگوں ، ریڑھی بانوں، دکانداروں ، رکشے والوں ودیگر شہریوں کو تنگ کرنے اور کرپشن وکمیشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون شام 4 بجے پریس کلب کوئٹہ کے...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد اور صحبت پورمیں آگ لگنے کے مختلف واقعات 65 سے زیادہ گھرجل گئے۔...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ علاقے کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ...
کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی...
کوئٹہ سرکی روڈپر پولیس کے مبینہ تشدد سے ستر سالہ شخص کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور رشتہ داروں کا انڈسٹریل...
کوئٹہ بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ...
لاہور بھارتی حکومت کی طرف سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلہ کے...
اسلام آباد ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور متعلقہ کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس کی شرحیں آخری وقت میں تبدیل کرنے کی...