پشین :نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ٹریفک اہلکار زخمی

01 اگست ، 2024

پشین(نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پشین شہر کے وسط میں بھرے بازار میں اپنی ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے اہلکار مصطفیٰ خان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔