اسماعیل ہنیہ کی شہادت‘ امت عظیم مجاہد رہنما سے محروم ہوگئی‘ جمعیت ن

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا خلیل احمد،سینئر نائب امیر وصوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، سرپرست مولانامیاں محمداجمل قادری،سیکرٹری جنرل مفتی احمدعلی ثانی، صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمٰن نکیال، صوبائی امیر پنجاب مولانا ثناءاللہ، صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی، مرکزی نائب امیر مولاناچراغ الدین شاہ،مولاناڈاکٹرشمس الھدیٰ،ڈپٹی سیکرٹری مفتی شفیع الدین،سکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی، سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی،سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غم وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ آج ایک عظیم مجاہد رہنما سے محروم ہوگئی، ان کی جہادی اور انقلابی جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے جسے یادرکھا جائے گا۔ شہادتوں سے امت کے حوصلے پست نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے عظیم سانحہ میں جمعیت نظریاتی اہل فلسطین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے،آزادی کی جدوجہد میں ہر محاذ پر اہل فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔