منرل ٹیسٹنگ لیب کوئٹہ میں تعمیر کی جائے‘ پشتونخواایس او

01 اگست ، 2024

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ایس او کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب خان ودیگر نے کہاہے کہ معدنیات کے ذخائر اور اس سے متعلق ریسرچ سینٹر کا قیام کوئٹہ میں ضروری ہے منرل ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے طلباء کو کوئٹہ میں تحقیق کی سہولت ہوگی حب میں تعمیر سے لوگوں کازیادہ فائدہ نہیں ہوگا ۔