پشتون آباد کے رہائشی کی اپیل

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتون آباد کے رہائشی اختر محمد نے کہا ہے کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور مزید علاج کرانے کی مالی استطاعت نہیں رکھتا ، صوبائی حکومت اور مخیر حضرات علاج معالجہ کے سلسلے میں مدد کریں ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے دل کے مرض میں مبتلا ہوں دل کے 3 والو بند ہیں علاج پر اپنی تمام جمع پونجی خرچ خرچ کا ہوں مزید علاج کرانے کی مالی اسطاعت نہیں رکھتا حکومت اور مخیر حضرات علاج کے سلسلے میں موبائل نمبر 03188245844 پر رابطہ کرکے تعاون کریں۔