گوادرجلسہ کو روک کر حکومت نے صرف نفرت سمیٹی‘بی ایس او

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کے سابق چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں جلسہ عام کو روک کر حکومت نے محض بدنامی اور بلوچ قوم کی نفرت سمیٹی ہے سیاسی سرگرمیوںکوروکنے کے خطرناک اثرات انتہائی شدید ہونگے بلوچ سیاسی مسئلے کو تاریخی سیاسی حقائق و میگا منصوبوں پر فیصلہ سازی میں جب تک عام بلوچ عوام کو شریک نہیں کیاجاتامزید مسائل پیداہونگے بلوچستان میں طاقت کااستعمال آج سے نہیں دہائیوں سے جاری ہے لیکن سیاسی کارکنوں نے خوف و لالچ کی سیاست کو مسترد کرکے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ اپنی وابستگی دکھائی ہے حالیہ پرامن عوامی تحریک میں حوصلہ افزاء بات یہ سامنے آئی کہ بلوچ نوجوان ڈئیلاگ و سیاسی تقریر و تحریر کے ذریعے مسائل پر کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیںمگرحکومت نفرت کو ہوادے رہی ہے ۔