کوئٹہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کچرہ ٹھکانے لگانیکا منصوبہ

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت کا کوئٹہ شہر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کچہرہ اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان، نجی کمپنی سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نسبت تین گنا کم نرخوں پر معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی ۔بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل کاکڑ نے بتایا کہ شہر میں پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت گھر گھر سے کچرہ اٹھانے اور اسے منظم انداز میں ٹھکانے لگانے کے منصوبے کا ٹینڈر کردیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت نجی کمپنی کو سالانہ 90کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے جو میٹروپو لیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اخراجات 2ارب 50کروڑ روپے سے زائد کی نسبت تین گنا کم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نجی کمپنی سے 7سال کا جامع معاہدہ کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے بہترین نکات شامل کئے گئے ہیں ۔ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح اگست کے وسط میں کیا جائے گا ۔