پشین: شہید لیویز اہلکاروں عبدالقدیر اور یاسر الیاس سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

01 اگست ، 2024

پشین(نامہ نگار) پشین کے علاقے ملیزئی لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں عبدالقدیر اور یاسر الیاس کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ لیویز اہلکار عبدالقدیر کی کلی ملیزئی اور یاسر الیاس کی نماز جنازہ کلی ہیکلزئی میں ادا کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر سلیمان بلیدی اور لیویز افسران سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور علاقے کے عوام نے شرکت کی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلع پشین میں امن و امان اور گزشتہ شب دہشگردوں کی فائرنگ سے شہید لیویز اہلکاروں کے حوالے سے لیویز آفیسران کے ساتھ ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہید لیویز اہلکاروں کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں ضلع پشین میں امن و امان کی صورتحال کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا گیا ۔