افسران و ملازمین صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،سی ای او کیسکو

01 اگست ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)افسران وملازمین خلوص نیت اور ایمانداری سے اپنی متعلقہ فیلڈمیں ملک و قوم کی خدمت کرکے کمپنی کانام روشن کریں اورصارفین کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں،ان خیالات کا ا ظہا ر کیسکوکے چیف ا یگز یکٹو آ فیسر انجینئرشفقت علی نے ریجنل ٹریننگ سنٹر کیسکومیں نئے ایس ڈی اوز کی تعیناتی کے سلسلے میں منعقدہ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کہا کہ کیسکومیں نئے تعینات ہونے والے افسران بھرپور محنت اور لگن سے کام کریں ، اس موقع پر نیپراکے سابق چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں کیسکوکے منیجر ایڈمن محمد آصف خان، قائم مقام پرنسپل آرٹی سی انجینئر نوید احمد،کمرشل انسٹرکٹرعلی مراد سمیت ٹریننگ سنٹر کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔سی ای او کیسکونے کہاکہ کیسکومیں نئے تعینات ہونے والے افسران وقت کی پابندی کو اولین ترجیح دیں اور اپنے شعبوں میں اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں۔سابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کیسکومیں نئے تعینات ہونے والے افسران کیلئے انڈکشن کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی اور اسے مزید آگے لے جاناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اوراس میں نوجوان افسروں کابھی اہم کردارہے اس لئے آپ سب پر ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بجلی کے شعبہ میں عوامی خدمت کو جاری رکھیں۔ تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی نے شرکا میں تعریفی اسناد اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔