مسائل کے حل میں ہمیشہ کلیدی کردارادا کیاہے،مرکزی انجمن تاجران

01 اگست ، 2024

کوئٹہ(آن لائن)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ،میر یاسین مینگل، حاجی ہاشم، سعد اللہ اچکزئی، ظفر کاکڑ، عبدالخالق آغا، اللہ داد اچکزئی جہانگیر لانگو ملک مصطفیٰ کاکڑ ، ودان علی کاکڑ و دیگر نے انجمن تاجران ڈبل روڈ کے نو منتخب صدر آفتاب آغا ، جنرل سیکرٹری حاجی مالک ، سینئر نائب صدر حاجی عبدالرحیم الکوزئی، نائب صدر فضل کاکڑ ، نائب صدر سوم منان آغا، چیئرمین حیات ماما ،ڈپٹی چیئرمین حاجی اشرف ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعمت شاکر ، فنانس سیکرٹری حاجی واحد بڑیچ اور سیکرٹری اطلاعات بسم اللہ بارکزئی کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ڈبل روڈ کے دکانداروں کو صفائی ، سیوریج کے ناقص نظام اور گاڑیوں کی ڈبل پارکنگ جیسے مسائل سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ مذکورہ تنظیم کے انتخابات کافی عرصے سے التواء کا شکار تھے اور اب انتخابات پر امن طریقے سے مکمل ہوئے ہیں اور نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب بہت جلد ہوگی نئی کابینہ سے عبدالرحیم کاکڑ حلف لیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ مرکزی انجمن تاجران اور ان کے عہدیداروں نے ہمیشہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ شہر میں صفائی ، سیوریج نظام کی بہتری ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے سمیت ٹریفک کی روانی کے لئے ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر معاملات کو بہتر بنائیں۔