مانجھی پور مسائل کی آما جگاہ بن گیا،عوام مشکلات کاشکار

01 اگست ، 2024

مانجھی پور (نامہ نگار ) مانجھی پور مسائل کی آما جگاہ بنا ہوا ہےعوام شدید مشکلات کاشکار ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑی دستیاب نہیں گریڈ اسٹیشن بھی نہیں دستکاری اور کشیدہ کاری کے سینٹرز نے ہونے سے خواتین مایوسی اور معاشی بدحالی کاشکار ہیں یوٹیلٹی اسٹور نہ ہونے کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی عروج پرہےجس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی توجہ ان مسائل کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مسائل فوری حل کیے جائیں۔