یونین کونسل کنچوغی میں تعلیم و صحت کے مسائل حل کئے جائیں،مکین

01 اگست ، 2024

مسلم باغ(پ ر) یونین کونسل کنچوغی تحصیل مسلم باغ کے رہائشیوں ملک ظریف خان بہرام ناظم خالقداد رشید داداللہ سلیمان حیات پہلوان غلام حیدر عنایت اللہ بشیر یوسف نورالدین و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقہ میں تعلیم و علاج کی سہولیات ناپید ہیں ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ بی ایچ یو کنچوغی کے مسائل حل کئے جائیں بی ایچ یو علاقہ میں علاج و معالجہ کا واحد ذریعہ ہے مگر تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو میں اٹیچ عملہ کو ٹرانسفر کرکے ایل ایچ وی اور ایف ایم ٹی کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے اور ایمبولینس ڈرائیور بھی تعینات کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کا تعلیمی نظام بھی درہم برہم ہے۔ سکول کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ علاقہ میں کم از کم تعلیم و صحت جیسے بنیادی مسائل کے حل کیلئے توجہ دی جائے۔