بیلہ : تحصیل بیلہ میں مون سون سے خطرات لاحق ہیں

01 اگست ، 2024

بیلہ (نامہ نگار) تحصیل بیلہ میں مون سون اب اپنے زوروں پر ہے جہاں شمال مشرقی پہاڑوں پر بارشوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کے سبب دیہاتوں اور شہر کا رابطہ ایک بار پھر منقطع ہو کر رہ گیا ہےکچے مکانات ، دیواروں کے گرنے کھڑی فصلوں کی تباہی اور سولر پلیٹس کی بربادی جیسے دیگر نقصانات کا سامنا کرنا پڑابعض مقامات پر بندات کی عدم تعمیر کے سبب انسانی آبادی کو بھی خطرات درپیش ہیں گو کہ انتظامی سطح پر ذمہ داران متعلقہ محکموں اور دستیاب وسائل کے ہمراہ میدان میں ہیں تاہم لوگوں کی مشکلات بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔