آئی ایس او کی اسرائیل کے خلاف ریلی

01 اگست ، 2024

لاہور(خبرنگار)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام امت مسلمہ کے ہیرو اور فسلطینی رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے المناک سانحہ پر اسرائیل کے کیخلاف لاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت آئی ایس او لاہور کے صدر ذریت شاہ نقوی نے کی۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے بھی خصوصی خطاب کیا۔