ٹرام کاپہلاروٹ میپ تیار،وزیراعلیٰ کوحتمی پریزینٹیشن دی جائیگی

01 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے اور نیسپاک کی مشاورت سے لاہور ٹرام کا پہلا روٹ میپ تیار کرلیا گیا،ٹرام کلمہ چوک سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔ مین بلیوارڈ گلبرگ میں 9 سے زائد اہم مقامات کو کور کرے گی، نیسپاک نے وزیراعلیٰ کو حتمی پریزینٹیشن دینے کے لئےتھری ڈی ویڈیو تیار کرلی،ویڈیو میں روٹ، ایک سے دوسرے سٹاپ تک پہنچے کا دورانیہ دکھایا گیا۔روٹ کا آغاز کلمہ چوک سے ہوگا پہلا سٹاپ قذافی سٹیڈیم ہوگا،قذافی سے حفیظ سنٹر، راجہ سنٹر، مین مارکیٹ سٹاپس بھی ہوں گے،مین مارکیٹ سے ہوم اکنامکس کالج اور پھر مین بلیوارڈ پر واپس یوٹرن ہوگا،منی مارکیٹ ، ایم ایم عالم روڈ سے ہوتے ہوئے ٹرام کا آخری سٹاپ کلمہ چوک ہوگا۔ ایل ڈی اے حکام نے کہا ہے کہ ٹرام کم سے کم وقت میں تمام روٹ کو مکمل کرے گی، کاروبار وتجارتی حب گلبرگ کو کور کرکے ٹرام شہریوں کا ماہانہ کروڑوں کا فیول بچائے گی ۔