بادامی باغ،کوٹ لکھپت،رائیونڈسٹی،سبزہ زار میں لاکھوں کے ڈاکے

01 اگست ، 2024

لاہور(کر ائم رپورٹرسے) ڈاکوئوں نےبا دامی با غ میں نصراللہ اقبال سے 2لاکھ90ہزار و زیورات ، کو ٹ لکھپت میں زاہد حسین سے 2لاکھ 75ہزار ،رائیو نڈ سٹی میں عارف سے 1لا کھ90ہزار ،سبز ہ زار کے علاقے میں مظہر الہی سے 1لاکھ65ہزار ، مصطفی آ با د میں نعمان سے 1لاکھ30ہز ار ، جو ہر ٹا ئو ن میں اختر علی مجاہد سے 1لاکھ روپے10ہزار ،مصر ی شا ہ میں انجم سے90ہزار ، نو اب ٹا ئو ن میں غازی فاروق سے88ہزار اور موبائل فون لوٹ لیے جبکہ ریس کو رس سے مبین اور بر کی سے عطاء باجوہ کی گاڑیاں اورمستی گیٹ سے انور ، نو لکھا سےصادق پہلوان،جو ہر ٹا ئو ن سے زاہد خان،اسلام پورہ سے مناف اقبال ،مناواں سے ریاض احمد اور با ٹا پو ر کے علاقے سے آصف بٹ کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔