سبزیوں کی قیمتوں میں واضح فرق کاکوئی جواز نہیں ،چیف سیکرٹری

01 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،قیمتوں میں فرق کا نوٹس لیاگیا، چیف سیکرٹری نے نرخوں کے تقابلی جائزہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس میں اہم بازاروں میں اشیاء خورونوش کی دکانوں کی میپنگ سمیت پرائس کنٹرول میکانزم کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ زراعت کو حکم دیا کہ نیلامی کے عمل میں زرعی اجناس کی قیمتوں کے درست تعین کیلئے ایس او پیز تیار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں آلو، پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں واضح فرق کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ کام نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کیخلاف ایکشن لیا جائے ۔