ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس،10نکاتی ایجنڈاپیش

01 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب و ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ریلیف و ریسکیو آپریشنز کیلئے فنڈز کی فراہمی کا ایجنڈا بھی زیر غور لایا گیا۔