لیسکو نےڈریس کوڈ لازمی قراردیدیا

01 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ادارے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور پیشہ وارانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دے دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام افسر اور عملہ پینٹ شرٹ کے ساتھ ٹائی جبکہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ لازمی پہنیں، تمام ٹیکنکل سٹاف، ڈرائیورز اور نائب قاصد یونیفارم لازمی پہنیں۔ وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہر یاں جاری ہے ۔