ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ لرنرپرمٹ کی کاپی لگانامنع

01 اگست ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس کی پیپر لیس ورکنگ میں ایک اور اضافہ ہوگیا ۔ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ لرنر پرمٹ کی کاپی لگانا ممنوع قرار دے دیاگیا۔ایس ایس پی ہیڈکوارٹر کی طرف سے ضلع بھر کے ٹریفک آفیسرز کو مراسلہ جاری کیا گیا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹ بھی لائسنس فارم کے ساتھ نہیں لگائی جائیں گی۔