ڈی آئی جی ایس پی یو کاہیڈکوارٹز مناواں کادورہ

01 اگست ، 2024

لاہو ر (کر ائم رپو ررٹرسے)ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں میس کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے فورس کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور میس میں موجود اہلکاروں سے کھانے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کو معیاری کھانے کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔