گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کا لعدم قرار، کالعدم TTPـ’’فتنہ الخوارج‘‘ قرار

01 اگست ، 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار، کالعدم TTP ’’فتنہ الخوارج‘‘ قرار، وزارت داخلہ نے ،دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ڈال دیا۔