کراچی(رفیق مانگٹ)امریکا میں کھیل کی دنیا میں نیا انقلاب،کرکٹ نے اربوں ڈالر کے دروازے کھول دیئے، ہندوستانی سرمایہ کاروں نے امریکا میں سو سال بعد کرکٹ کو زندہ کردیا،دنیا کی بڑی کمپنیوں کے سرکردہ ہندوستانیوں نے امریکا میں میجر لیگ کرکٹ قائم کی، جس میں 20 سرمایہ کاروں میں زیادہ تر ہندوستانی نژاد امریکی ہیں۔ان اربوں ڈالر کا براہ راست فائدہ ہندوستان کو ہونے جارہا ہے، جہاں کرکٹ پہلے ہی صنعت کا درجہ رکھتی ہے، ان کےلئے امریکی دروزاے کھلنے سے مزید تقویت ملے گی۔ ان میںامریکا میں کرکٹ کے براڈ کاسٹ کے حقوق بھی اربوں ڈالر میں فروخت ہوں گے،مضبوط ایڈورٹائزنگ کمپنیاںاس میں پیش پیش ہوں گی۔بھارتی کھلاڑی جن کاطرز زندگی پہلے ہی امیرانہ ہے ،اب ان پر ڈالر نچھاور ہوں گے، مستقبل میں امریکی کرکٹ سے نو وارد بھارتی کھلاڑیوں کی بھی چاندی ہوجائے گی، نئی جنریشن اس کو کیرئیر کے طور پر لے گی والدین اپنے بچوں کو اس کی کوچنگ دلائیں گے۔ حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں امریکی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن مونانک پاٹیل سمیت پانچ کھلاڑی ہندوستانی نژاد ہیں، دیگر میں ہرمیت سنگھ، نثارگ پاٹیل،ملیند کمار اور سورابھ نٹراوالکر شامل ہیں،پہلے سیزن میںآٹھ ہندوستانی نژاد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جب کہ حالیہ دوسرے سیزن میں پانچ بھارتی نژاد کھلاڑی حصہ لے رہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ضوابط کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹر بھارت کے باہر دنیا کی کسی لیگ میں حصہ نہیں لے سکتا۔میجر لیگ کے پہلے سیزن 2023میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے حارث روف،شاداب خان،عماد وسیم سمیت دس کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ میجر لیگ کے اس وقت جاری دوسرے سیزن2024 میں پاکستانی نژاد بارہ کھلاڑی حصہ لے رہے جن تین پاکستانی کھلاڑیوں ابرار احمد، حارث رؤف اور زمان خان کو این او سی جاری کیا گیا۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل...
جنیوا عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر صحت عامہ کو لاحق بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طورپر ڈیڑھ ارب ڈالرزکی اپیل...
نئی دہلی بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی...
ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درازندہ یوسی بحرین میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں اب تک...
سڈنی پولیس اور مقامی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک آسٹریلوی ماں پر اپنی ایک سالہ بچی کو زہر دینے اور آن...
کراچی جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں...
کراچی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل جمعے کو کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے ملاقات کا...
کراچیسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پیر 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا...