کو ئٹہ(خ ن)کچھی کینال کی بحالی اور تعمیراتی پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بلوچستان کا موقف پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھی کینال کا پہلا فیز 22 سال میں مکمل ہوا جس کے بعد غیر آباد اراضیات کی سیرابی کا عمل شروع ہونے سے سینکڑوں خاندان کمانڈ ایریا میں آباد ہوئے تاہم بد قسمتی سے تکمیل کے تین سال بعد ہی 2022 میں سیلاب سے کینال میں شگاف پڑ گئے اور پانی کی ترسیل معطل ہونے سے زیر کاشت رقبہ ایک بار پھر غیر آباد ہوگیا ،2022 میں ہی کچھی کینال سے متصل متاثر ہونے والی ڈی جی کینال بحال کردی گئی تاہم کچھی کینال بند کردی گئی عجب اتفاق یہ ہوا کہ ساتھ موجود ان نہروں میں سے ایک کینال فعال جبکہ دوسری خشک پڑی رہی جو بلوچستان کے متاثرہ لوگوں کے لیے احساس محرومی کا باعث بنی، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے کچھی کینال پر منحصر زراعت سے وابستہ کئی خاندان معاشی بدحالی سے دوچار ہیں ،واٹر کورس سلٹ ہوررہے ہیں لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہے، کچھی کینال سے مقامی لوگوں کو خوشحالی کی بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن پانی کی بندش کے باعث لوگ مایوسی کا شکار ہیں ۔
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین...
پاناما سٹی پاناما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاناما کینال پر قبضے کی تشویش ناک دھمکی پر اقوام متحدہ سے شکایت...
نئی دہلیبھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں۔مودی سرکار کے دور میں...
نئی دہلیسیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت میں...
اوسلو ناروے اور سویڈن کے بڑے اخبارات کے مالک نارویجن میڈیا گروپ سکبسٹڈ میڈیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ پرنٹ...
لاہورمحکمہ موسمیات نے پاکستان میں کم بارشیں ہونے کے سبب خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔رواں برس ملک میں 52فیصد تک...
وادی تیراہ وادی تیراہ۔ مامل پٹی میں16جنوری کو سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات نے اسلامی ٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے...