کوئٹہ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا جاری،مختلف اضلاع میں شٹر ڈائون

01 اگست ، 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کا سریاب روڈ پر دیا گیا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہے،دھرنے کے شرکاءنے سریاب روڈ پر ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔بدھ کے روز گوادر دھرنے کے شرکا پر مبینہ تشدد اور مختلف علاقوں سے قافلوں کو گوادر جانے سے روکنے کے خلاف کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دیئے گئے دھرنے کے شرکاءنے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار کارکنوںاور حامیوں کو رہا ، انٹر نیٹ سروس بحال ،گوادر جانے والے قافلوںکے آگے سے رکاوٹیں ہٹائے جانے تک دھرنا جاری رہیگا۔