بجلی مزید2روپے63پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

01 اگست ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی،سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 63 پیسے کے اضافے کی درخواست دی تھی ،من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔