کراچی،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے3افراد کو حراست میں لے لیاگیا

01 اگست ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ )گوادر میں کشیدگی سے متعلق پریس کانفرنس کے لیے آنے والے بلوچ یکجہتی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پریس کانفرنس کے لئے پہنچنے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔کراچی پریس کلب کے باہر سے پولیس نے خواتین سمیت 12 افراد کو حراست میں لیا جنھیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔کراچی پریس کلب پر آنے والے ایک بلوچ رہنما نے بتایا کہ رہنما کراچی پریس میں پریس کانفرنس کرنے آرہے تھے تو پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔