بھارت، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد150ہوگئی، سیکڑوں تاحال لاپتا

01 اگست ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں گزشتہ روز لیند سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150 ہوگئی، تاہم مسلسل بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کئی روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، ضلع ویاناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔