عمران سے ملاقات کیلئے آئے برطانوی صحافی کا ویزامنسوخ‘واپس بھیج دیاگیا

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پاکستان آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس وطن بھیج دیا۔وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پاکستان آنیوالے امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو ویزا منسوخ کرکے واپس بھیجا۔ذرائع کے مطابق چارلزگلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔