متحدہ عرب امارات کا 85بیمار اور شدید زخمی فلسطینیوں کو ابوظہبی منتقل کرنیکااعلان

01 اگست ، 2024

ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اشتراک سے غزہ کی پٹی سے 85 بیمار اور شدید زخمی فلسطینیوں کو اسرائیل کے رامون ہوائی اڈے سے براستہ کرم ابو سلیم کراسنگ ابوظہبی منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، اقدام سنگین صورتحال میں غزہ کے شہریوں کے مصائب کم کرنے کی ہماری کوششوں کاحصہ ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت ریم الہاشمی نے کہا کہ اس نازک وقت میں زخمی فلسطینیوں کو ابوظہبی منتقل کرنے کے ہمارے مشن کی فوری ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔